حضرت حسنین رضی اللہ عنہما کی ساب کے ذریعے حفاظت کا عجیب واقعہ

 حضرت حسنین رضی اللہ عنہما کی ساب کے ذریعے حفاظت کا عجیب واقعہ 

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہما  آیین اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما گم ہو گے  ہیں  اس وقت دن  چڑھ چکا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا اٹھو اور میرے دونوں بیٹوں کو تلاش کرو چنانچہ ہر ادمی نے اپنا اپنا  راستہ لیا اور چل پڑے اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ لے کر چل پڑا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم چلتے رہے یہاں تک کہ ایک پہاڑ کے دامن میں پہنچ گئے تو دیکھا کہ حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما ایک دوسرے سے چمٹے ہوئے کھڑے ہیں اور پاس ہی ایک کالا ناگ اپنی دم پر کھڑا ہے جس کے سامنے سے اگ کی چنگاریاں نکل رہی ہیں غالبا اللہ تعالی نے ناگ  بھیجا تھا کہ بچوں کو اگے جانے سے روکے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم جلدی سے ناگ  کی طرف بڑھے تو ناگ  نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مڑ کر دیکھا اور چل پڑا اور ایک سوراخ میں جا کر داخل ہو گیا پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے پاس گئے اور دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کیا اور دونوں کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں تم دونوں اللہ کے ہاں کتنے قابل احترام ہو پھر ایک کو دائیں کندھے پر اور دوسرے کو بائیں کندھے پر بیٹھا دیا حضرت سلمان کہتے ہیں میں نے کہا تم دونوں کو خوشخبری ہو کہ  تمہاری سواری بہت ہی عمدہ ہے 

 تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ دونوں بہت عمدہ سوار ہیں اور ان کے والدین دونوں سے بہتر ہیں حیات صحابہ جلد دوم صفحہ نمبر 869 


Previous
Next Post »

Pages